6 جون، 2023، 7:00 PM

سپاہ پاسداران انقلاب نے فتاح ہائپر سونک میزائل کی رینج کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

سپاہ پاسداران انقلاب نے فتاح ہائپر سونک میزائل کی رینج کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

جنرل حاجی زادہ کی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اپنی تیز رفتار اور راستہ بدلنے کی صلاحیت کی وجہ سے دشمن کا اینٹی میزائل سسٹم اس کا راستہ روکنے سے عاجز ہوگا اور یہ میزائل کامیابی سے اپنے ہدف کا نشانہ بنائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے ہائپر سونک میزائل فتاح کی لانچنگ تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فتاح ہائپر سونک میزائل کی کامیاب لانچنگ کے بعد ایران دنیا میں اس ٹیکنالوجی کے حامل چار ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ فتاح کو میزائل شکن نظام کے ذریعے تباہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ فتاح میزائل 1400 کلومیٹر تک اپن ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بناسکتا ہے۔ کوئی بھی دفاعی سسٹم اس میزائل کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔ اس کے وار ہیڈ میں نصب مخصوص ٹیکنالوجی اور راستہ بدلنے کی صلاحیت کی وجہ سے فتاح میزائل کو یہ امتیاز حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتاح میزائل کے دو حصے ہیں، ابتدائی حصہ 3 میٹر 60 سینٹی میٹر لمبا ہے جوکہ خود ایک میزائل ہے جس میں موٹر، کنٹرول اور وار ہیڈ نصب ہیں۔ دوسرے حصے میں ایسی ٹیکنالوجی نصب ہے جس کی وجہ سے دشمن کی طرف سے خطرات درست اندازہ لگا کر سینکڑوں کلومیٹر دور سے ہی راستہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان حالات میں دشمن اس میزائل کو نہیں روک سکیں گے۔ اس حصے میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اپنی تیز رفتار اور راستہ بدلنے کی صلاحیت کی وجہ سے دشمن کا اینٹی میزائل سسٹم اس کا راستہ روکنے سے عاجز ہوگا اور یہ میزائل کامیابی سے اپنے ہدف کا نشانہ بنائے گا۔ 

انہوں نے کہا فتاح میزائل کی موجودہ رینج جوکہ 1400 کلومیٹر ہے، اس کی بنیادی رینج ہے۔ اس میں اضافہ کرکے 2000 تک لے جایا جائے گا۔
 

News ID 1917013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha